Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس آنکھیں بند کر کے سنیں تو لگتا ہے الطاف حسین بول رہا ہے: فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں معلوم ہی نہیں کہ وزیراعظم ہاؤس میں سوئمنگ پول اور ٹینس کورٹ بھی موجود تھے۔
اپ ڈیٹ 31 مئ 2022 07:39pm
جے یو آئی کی انصار الاسلام ایک عسکری ونگ ہے۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
جے یو آئی کی انصار الاسلام ایک عسکری ونگ ہے۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
PTI leader Fawad Chaudhry press conference | Aaj Updates

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس آنکھیں بند کر کے سنیں تو لگتا ہے الطاف حسین بول رہا ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پیٹرولیم کے چھوٹے وزیر مصدق ملک کہتے ہیں ہمارے پاس زہر کھانے کے پیسے نہیں لیکن دوسری طرف وہ بیرونی ممالک کے دورے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہی نہیں وزیراعظم ہاؤس میں سوئمنگ پول اور ٹینس کورٹ بھی موجود تھے، یہ سرکار کا پیسہ اُڑایا جا رہا ہے۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس آنکھیں بند کر کے سنیں تو لگتا ہے الطاف حسین بول رہا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران فاروق کے قتل کے بعد الطاف حسین بھی رو رہے تھے، رانا ثناء اللہ کی باتیں ایسی ہیں جیسے الٹا چور توال کو ڈانٹے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما السلام (جے یو آئی) کی انصار الاسلام ایک عسکری ونگ ہے۔

اسلام آباد

Rana Sanaullah

Fawad Chaudhary