Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کا مقصد سیاسی جلسہ نہیں، افراتفری پھیلانا تھا: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مسلح افراد سے پولیس کو یرغمال بنایا۔ اسلام آباد...
اپ ڈیٹ 31 مئ 2022 05:08pm

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مسلح افراد سے پولیس کو یرغمال بنایا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزرائے اعلی کے پی اور گلگت بلتستان نے آئین شکنی کی، صوبائی وسائل کو لانگ مارچ کیلئے استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چند ہزار مسلح افراد وفاقی دارالحکومت کی طرف بڑھے، مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سیاسی جلسے کیلئے اجازت دی، پی ٹی آئی کا مقصد سیاسی جلسہ نہیں، افراتفری پھیلانا تھا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سرکاری وسائل کو مجرمانہ ایجنڈے کیلئے استعمال کیا گیا، لوگوں کو پارلیمنٹ لاجز اور کے پی ہاؤس میں ٹھہرایا گیا، یہ لوگ کہاں کہاں سے آئے ہم نے پتا لگا لیا ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی، اسلام آباد سے کسی نے فسادی مارچ میں شرکت نہیں کی، فسادی ٹولے کا ساتھ نہ دینے پر عوام کے شکر گزار ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ کوئی جلسہ نہیں، فتنہ و ناسور تھا، فتنہ فساد قابل سزا ہے، عمران خان نے تسلیم کیا کہ لوگ مسلح تھے۔

اسلام آباد

Rana Sanaullah

Federal Interior Minister