Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

پرویزالٰہی اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفوں پر نظرثانی کا مشورہ دیا۔
اپ ڈیٹ 31 مئ 2022 05:03pm

لاہور: اسپکریپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی کل ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔

ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفوں پر نظرثانی کا مشورہ دیا۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ پارلیمنٹ حکومت کیخلاف آوازبلند کرنے کا جمہوری فورم ہے، تحریک انصاف ایوان سے باہر آکر اپنے لئے مشکلات پیدا کرے گی، پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور اپوزیشن کرنی چاہیئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ کی بات سے کافی حد تک متفق ہو‌ں، ہماری جماعت میں استعفوں کے معاملے پر متضاد آراموجود ہیں، آپ کے مشورے سے عمران خان کو آگاہ کروں گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے 20 حلقوں پر ضمنی انتخاب کیلئے بھرپورتعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Shah Mehmood Qureshi

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Speaker Punjab Assembly