Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپرا نے بجلی 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر51 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔
اپ ڈیٹ 31 مئ 2022 11:47am

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، اضافے سے صارفین پر51 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی صدارت میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست سماعت ہوئی، جس میں اپریل کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

حکام نے بتایا کہ اپریل میں گیس اورایل این جی سے کم بجلی پیدا کی گئی اس کمی کو فرنس آئل چلا کرپورا کیا گیا عالمی مارکیٹ میں کوئلے اور فرنس آئل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔

ممبرنیپرا سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ 33 گیس پاورپلانٹس میرٹ آرڈر میں سرفہرست ہیں اڑھائی سال سے گیس نہیں مل رہی تو یہ سرفہرست کیوں ہیں؟ ۔

نیپرا نے متعلقہ حکام کومیرٹ آرڈرکی لسٹ درست کرنے کی ہدایت کی جبکہ دلائل مکمل ہونے پر نیپرا حکام نے کہا کہ ماہ اپریل کیلئے 3روپے 99 پیسے کا اضافہ بنتا ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، جس کے نتیجے میں صارفین پر ایک ماہ کیلئے 51 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔

عوام کیلئے بری خبر: بجلی 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

بجلی صارفین کیلئے بری خبر آگئی، اپریل کیلئے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ نیپرا آج سماعت کرے گا۔

مہنگائی کی ماری عوام کو بجلی کا زوردار جھٹکا دینے کی تیاری کرلی گئی، بجلی مہنگی کرنے کی ایک اور درخواست آ گئی۔

نیپرا میں بجلی 4 روپے 5 پسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر آج سماعت ہوگی ۔

سی پی پی اے کی درخواست میں اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے، منظوری کی صورت میں صارفین پر 59 ارب 45 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

حتمی منظوری کا فیصلہ نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد کرے گی، درخواست کے الیکٹرک کے صارفین کے علاوہ تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہوگا ۔

nepra

اسلام آباد

electricity price

CPPA