Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم شہبازشریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف آج 3روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوں گے، ترک صدررجب طیب اردوان سے ملاقات میں دوطرفہ...
شائع 31 مئ 2022 09:49am

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف آج 3روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوں گے، ترک صدررجب طیب اردوان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف آج ترکی کے 3روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں، وفاقی وزراء، معاون خصوصی اوراعلیٰ سطح وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف صدررجب طب اردوان سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پربات چیت بھی ہوگی، وزیراعظم شہبازشریف کے اعزاز میں ترک صدر عشائیہ بھی دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزرائے خارجہ ، تجارت اورصحت بھی الگ الگ ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم معروف ترک کمپنیوں کے سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری پہلے ہی ترکی میں موجود ہیں، انقرہ پہنچنے پر گورنر واصب شاہین نےایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور گورنر انقرہ کے درمازن ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

اسلام آباد

Turkey

Turkish President

rajab tayyab erdogan

PM Shehbaz Sharif