Aaj News

منگل, نومبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں عذاب عمرانی 4 سال مسلط رہا: خرم دستگیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ 25 مئی کا فسادی مارچ بری طرح ناکام ہوا، ظلم فساد اور فتنے کا...
اپ ڈیٹ 30 مئ 2022 07:01pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ 25 مئی کا فسادی مارچ بری طرح ناکام ہوا، ظلم فساد اور فتنے کا زہر گھولنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ اگلے انتخابات اکتوبر 2023 میں متوقع ہیں، اگست 2023 میں موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قوم پرست اور مذہبی جماعتوں کا مینڈیٹ حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں عذاب عمرانی 4 سال مسلط رہا ہے، پاور پروڈکشن 18 ہزار 844 میگاواٹ تھی، ٹرانسمیشن لائن میں کچھ خرابی پیدا ہوئی ہے، گردشی قرضے میں 1 ہزار 400 ارب روپے کا اضافہ ہواہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوڈ مینجمنٹ کا اقدام بچت کیلئے اٹھایا ہے، ہم اس فتنے اور فساد کا مضبوطی سے سامنا کریں گے، پاکستانیوں کی زندگی کو اس زہر سے بچائیں، عوامی اجتماع کے حق کو قانونی حکومت گرانے کیلئے استعمال نہیں ہوسکتا۔

اسلام آباد