Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد بلیغ الرحمان کو پنجاب کا گورنر مقرر کر دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد بلیغ الرحمان کو پنجاب کا گورنر مقرر کر دیا۔ محمد بلیغ الرحمان عمر...
شائع 30 مئ 2022 05:34pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد بلیغ الرحمان کو پنجاب کا گورنر مقرر کر دیا۔

محمد بلیغ الرحمان عمر سرفراز چیمہ کی جگہ لیں گے، جن کو اس ماہ کے شروع میں حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے تنازع کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

ایک ٹویٹ کے مطابق صدر کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 101 (1) کے تحت وزیراعظم کے مشورے پر منظوری دی گئی، بلیغ الرحمان کا تعلق پاکستان مسلم لیگ نواز سے ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی قائم مقام گورنر تھے۔

چیمہ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لینے سے انکار پر حکومت نے انہیں عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی۔

صدر عارف علوی نے چیمہ کو برطرف کرنے کے وزیر اعظم شہباز شریف کے مشورے کو مسترد کر دیا لیکن کیبنٹ ڈویژن نے بہرحال اس کی منظوری دی تھی۔

صدر علوی نے کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ گورنر کو ہٹانا غیر منصفانہ اور انصاف کے اصولوں کے خلاف ہوگا۔

governor punjab