Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی پیک اہم منصوبہ ہے، چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے، وزیراعظم

پاکستان کو ہر شعبے میں چینی تعاون کی ضرورت ہے، خاص طور پر زراعت اور صنعت میں معاونت درکار ہے، زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے چنن کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے، شہبازشریف
اپ ڈیٹ 30 مئ 2022 02:59pm

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سی پیک اہم منصوبہ ہے، چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے، پاکستان کو ہر شعبے میں چینی تعاون کی ضرورت ہے، خاص طور پر زراعت اور صنعت میں معاونت درکار ہے، زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے چنن کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

اسلام آباد میں چینی سرمایہ کاروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، چینی سرمایہ کاروں سے بات کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، پاک چین دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات طویل اور وسیع ہیں، پاکستان کو ہر شعبے میں چینی تعاون کی ضرورت ہے، خاص طور پر زراعت اور صنعت کے شعبے میں معاونت درکارہے، زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے چین کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ 3 دہائیوں میں چین نے بے مثال ترقی کی، تمام چیلنجز سے احسن طریقے سے نبرد آزما ہوں گے، چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان اہم منصوبہ ہے، چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہرممکن سہولت فراہم کریں گے، سی پیک کی صورت میں چینی تعاون کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

china

CPEC

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif