Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم سے ایئر چیف کی ملاقات، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ملاقات کی، جس میں پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ...
شائع 30 مئ 2022 01:40pm

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ملاقات کی، جس میں پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

پیر کے روز پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کی پشہ وارانہ امور پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دی گی ۔

وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی فضائی سرحدوں کی بہترین حفاظت کر رہی ہے ۔

وزیراعظم شہبازشریف کل 3 روزہ دورہ ترکی کیلئے روانہ ہوں گے

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کل 3 روزہ دورہ ترکی کیلئے روانہ ہوں گے ، اعلی سطح وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا ۔

وزیراعظم شہبازشریف ترکی کے 3روزہ دورے پر کل روانہ ہورہے ہیں، وزیراعظم اعلی سطح وفد کے ہمراہ ترکی کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم ترک صدر کی دعوت پر دورہ کریں گے، دورے کے دوران ملاقاتوں میں دو طرفہ امور، تجارت اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف 2 جون کو وطن واپس لوٹیں گے ۔

PAF

اسلام آباد

air cheif marshal

PM Shehbaz Sharif