Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ایئرلائنز نے حج آپریشن سے متعلق کرائے اور قوائد کی تفصیلات جاری کردیں

حجاج کو مقرر کئے گئے کرایوں کی امریکی ڈالر کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادائیگی کرنا ہوگی، پی آئی اے
اپ ڈیٹ 30 مئ 2022 02:14pm

کراچی: قومی ایئرلائنز نے حج آپریشن سے متعلق کرائے اور قوائد کی تفصیلات جاری کردیں۔

قومی ایئرلائنز کے حج آپریشن کے معاملے پر پی آئی اے نے حج آپریشن سے متعلق کرائے اور قوائد جاری کردیئے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کوئٹہ کراچی پر مشتمل ساؤتھ ریجن سے پیک سیزن کیلئے کم سے کم 810 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 1100 ڈالر کے مساوی کرایہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور پر مشتمل نارتھ سیکٹر کیلئے کم سے کم 860 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 1150 ڈالر کے مساوی کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حجاج کو مقرر کئے گئے کرایوں کی امریکی ڈالر کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادائیگی کرنا ہوگی۔

پی آئی اے کا حج آپریشن 31 مئی سے 3جولائی تک جاری رہے گا، حج آپریشن کیلئے پاکستان سے مدینہ اور جدہ کیلئے پروازیں 31 مئی سے 3 جولائی تک جاری رہیں گی، بعداز حج آپریشن 14جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایگزیکٹو اکانومی کلاس میں جانے والے حجاج کو 40 کلو بیگیج اور 7 کلو ہینڈ کیری میں سامان لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے حجاج کو 35 کلو بیگیج اور 7 کلو سامان ہینڈ کیری میں لے جانے کی اجازت ہوگی۔

karachi

PIA