Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرونی سازش کے ذریعے امپورٹڈ حکومت مسلط ہونے کے بعد پاکستان بدل گیا، عمران خان

26 مئی کی رات 1 بجے سے صبح 8بجے تک 7گھنٹوں کے دوران میں نے کنٹینر پرکھڑے ہوکر جو دیکھا اس نے اس بات کی تصدیق کر دی جو میں محسوس کر رہا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 30 مئ 2022 04:27pm

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش کے ذریعے امپورٹڈ حکومت مسلط ہونے کے بعد پاکستان ہمشیہ کیلئے بدل گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 26 مئی کی رات 1 بجے سے صبح 8بجے تک 7گھنٹوں کے دوران میں نے کنٹینر پرکھڑے ہوکر جو دیکھا اس نے اس بات کی تصدیق کر دی جو میں محسوس کر رہا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ جب سے بیرونی سازش کے ذریعے یہ امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے اس وقت سے پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ فکر و ذہن پر پڑی غلامی کی زنجیریں بالآخر ٹوٹ چکی ہیں۔

اسلام آباد

imran khan

ٹویٹر

long march

social media

pti chairman