نیپال کی نجی ایئرلائن کے لاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا
کھٹمندو: نیپال کی نجی ایئرلائن کےلاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مستانگ ضلع سے ملا جبکہ طیارے میں 22 افراد سوار تھے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نیپال میں ریسکیو کے عملے نے طیارے کے حادثے کی جگہ تلاش کر لی ہے، جو اتوار کو لاپتہ ہو گیا تھا جس میں 22 افراد سوار تھے۔
نیپالی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ نیپالی کیریئر تارا ایئر کے ذریعے چلائے جانے والے طیارے کا ملبہ شمالی نیپال کے مستانگ ضلع میں برآمد کیا گیا ہے۔
تاہم مسافر طیارہ 20 منٹ کی پرواز پر تھا کہ لینڈنگ کی وجہ سے پانچ منٹ قبل اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ ٹوٹ گیا، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا اس حادثے میں کوئی زندہ بچ گیا ہے۔
اسی اثنا میں اطلاعات کے مطابق طیارے میں 4 ہندوستانی، 2جرمن اور 16 نیپالی سوار تھے لیکن خراب موسم اور پہاڑی علاقوں کی وجہ سے تلاشی کی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔
علاوہ ازیں نیپالی فوج کے ترجمان کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں طیارے کی باقیات دکھائی دے رہی ہیں۔
Comments are closed on this story.