Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے اقتدار بچانے کیلئے منتیں کیں: شرجیل میمن

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نےاقتدار بچانے کیلئے منتیں کیں، پی ٹی آئی کی عمارت...
شائع 29 مئ 2022 01:55pm

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نےاقتدار بچانے کیلئے منتیں کیں، پی ٹی آئی کی عمارت جھوٹ پر کھڑی کی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ غلط بیانی،جھوٹے وعدےعمران کو ایکسپوز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلدعمران خان کا سیاسی زوال شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ماضی کی غلطیوں سے سیکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کی لالچ نے عمران خان کو ذہنی مریض کردیا۔

Information Minister

Sharjeel Memon