Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کیلئے این آر او مانگا، وزیراعظم

حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ ان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے، شہبازشریف
اپ ڈیٹ 29 مئ 2022 06:34pm

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کیلئے این آر او مانگا، حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ ان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے، اپنے دعوؤں کے برعکس عمران خان نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کیلئے این آر او مانگا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی تیار کی لیکن اب عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔

NRO

اسلام آباد

imran khan

ٹویٹر

social media

PM Shehbaz Sharif