Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

صورتحال کو اس نہج تک پہنچانے میں تحریک انصاف کی بھی غلطیاں ہیں، فواد چوہدری

کیا پاکستان کو اگلے 40 سال زرداری اورشریف چلائیں گے اور کیا ان سالوں کی طرح اگلی 4 دہائیاں بھی ضائع کردی جائیں؟، رہنماء تحریک انصاف
شائع 29 مئ 2022 01:03pm

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صورتحال کو اس نہج تک پہنچانے میں تحریک انصاف کی بھی غلطیاں ہیں، کیا پاکستان کو اگلے 40 سال زرداری اور شریف چلائیں گے؟

سابق وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ تحریک انصاف کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورتحال اس نہج پر پہنچی لیکن کیا پاکستان کو اگلے 40 سال زرداری اورشریف چلائیں گے اور کیا ان سالوں کی طرح اگلی 4 دہائیاں بھی ضائع کردی جائیں؟۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کیا آپ یہ وراثت چھوڑ کرجانا چاہیں گے؟ لوگوں کے غصے کو کم نہ سمجھیں لوگ توقع سے زیادہ ناراض ہیں۔

fawad chaudhry

اسلام آباد

ٹویٹر

social media