Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

موجوہ حکومت میں تباہ حال معیشت کو بچانے کی کوئی صلاحیت نہیں، شیخ رشید

کیا بیساکھیوں کے سہارے اور آئی ایم ایف کی خیرات سے حکومت چلائی جائے گی، اگر عمران خان گھر میں بھی بیٹھ جائے تو یہ 11 اتحادی پارٹیاں ایک مہینے بھی اکھٹی نہیں چل سکتیں، سابق وزیر داخلہ
شائع 29 مئ 2022 11:49am

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کیا بیساکھیوں کے سہارے اور آئی ایم ایف کی خیرات سے حکومت چلائی جائے گی، اگر عمران خان گھر میں بھی بیٹھ جائے تو یہ 11 اتحادی پارٹیاں ایک مہینے بھی اکھٹی نہیں چل سکتیں، موجوہ حکومت میں تباہ حال معیشت کو بچانے کی کوئی صلاحیت نہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک ووٹ کی اکثریت، بیساکھیوں کا سہارا اور آئی ایم ایف کی خیرات سے کیسے چلے گی یہ حکومت؟ اگر عمران خان گھر میں بھی بیٹھ جائے تو یہ 11 اتحادی پارٹیاں ایک مہینے بھی اکھٹی نہیں چل سکتیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی کا جو طوفان آنے والا ہے، اس پر حکومت عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکتی، ملک وہاں پہنچ گیا ہے، جہاں سیاسی پارٹیوں کے چلانے کا بس نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ نیب، اے این ایف اور ایف آئی اے میں اپنے افسر لگائں گے، کیس ختم کروائیں گے اور گھر چلے جائیں گے، اگلے مہینے جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے کیونکہ ان کے گھر میں صرف بھوک ان کا انتظار کررہی ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ایک ووٹ کی اکثریت کی 11 اتحادی پارٹیاں جتنا بھی زور لگالیں دنیا کی کوئی طاقت ان کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی، ان میں تباہ حال معیشت کو بچانے کی کوئی صلاحت نہیں ہے اور آج بھی یہ حکومت مال بنانے، کیس بچانے اور گھر جانے کیلئے آئے ہیں۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

ٹویٹر

social media

PTI govt

AML