Aaj News

پیر, دسمبر 30, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر خان اپنی نئی فلم کا ٹریلر ریلز ہونے سے پہلے گول گپے کھانے پہنچ گئے

عامر خان کی فلم ہندی زبان کی کامیڈی ڈرامہ فلم ہے،جس کی ریلیز بار بار ملتوی ہنے کے بعد سینما میں جلد لگے گی۔
اپ ڈیٹ 02 جون 2022 10:47am
فلم کو عامر خان پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے۔ـــ انستاگرام فوٹو
فلم کو عامر خان پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے۔ـــ انستاگرام فوٹو

ممبئی : اداکارعامر خان نے اپنی آنے والی فلم “لال سنگھ چڈھا” کے ٹریلر کے ریلیز ہونے سے پہلے ہی پانی پوری (گول گپے) کھانے پہنچ گئے۔

انسٹاگرام پرایک تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی گئی، ایک ویڈیو میں عامرخان کو تصویریں بناتے ہوئے بھی دیکھا گیا کیونکہ وہ جوہو میں اپنے مداحوں کے درمیان موجود تھے۔

تاہم ویڈیو شروع ہوتے ہی عامر کو مسکراتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ انہوں نے ہاتھ میں پانی پوری پکڑی تھی۔

اسی دوران ایک عورت نے کچھ کہا تو انہوں نے سر ہلایا اور اداکار نے پھر پانی پوری کھاتے ہوئے دکاندار کو اشارہ کیا کہ یہ اچھا ہے۔

“لال سنگھ چڈھا” کب ریلیز ہوگی؟

لال سنگھ چڈھا ایک آنے والی ہندوستانی ہندی زبان کی کامیڈی ڈرامہ فلم ہے جس کی ہدایت کاری ادویت چندن نے کی ہے اور اسکرین پلے ایرک روتھ اور اتل کلکرنی نے لکھا ہے جبکہ فلم کو عامر خان پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم لال سنگھ چڈھا 11 اگست 2022 کو سنیما میں ریلیز ہونے والی ہے جبکہ اس سے پہلے فلم کو 25 دسمبر 2020 کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تاہم ہندوستان میں کورونا کی وجہ سے ریلیز میں ایک سال کی تاخیر سے 24 دسمبر 2021 تک کرسمس کے بعد ریلیز کی جانی تھی۔

بعد ازاں اسے 14 اپریل 2022 کو ریلیز کرنے کیلئے دوبارہ شیڈول کیا گیا۔

Bollywood actor

Aamir Khan