Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

پی ٹی آئی کے لیڈران نے فون کرکے اپنے آپ کو گرفتار کروایا: پی ٹی آئی رہنما

یاور بخاری کا کہنا تھا کہ جو لوگ خود فون کرکے اپنے آپ کو گرفتار کرواتے ہیں وہ ڈرامے باز ہوتے ہیں
شائع 28 مئ 2022 11:07pm
پی ٹی آئی رہنما یاور بخاری آج نیوز کے شو پر بات کر رہے تھے۔ تصویر: سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ (ویب سائٹ)
پی ٹی آئی رہنما یاور بخاری آج نیوز کے شو پر بات کر رہے تھے۔ تصویر: سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ (ویب سائٹ)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید یاور بخاری کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کے کچھ لیڈران نے فون کرکے خود کو گرفتار کروایا۔

آج نیوز کے شو آج رانا مبشر کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے یاور بخاری کا کہنا تھا کہ "جنہوں نے فون کرکے اپنے آپ کو اریسٹ کروایا ابھی تو وہ خان صاحب کے نوٹس میں ہیں نا۔"

یاور بخاری 24 مئی اور لانگ مارچ والے دن یعنی 25 مئی کو ہونے والی پی ٹی آئی لیڈران کی گرفتاریوں کے بارے میں بات کر رہے تھے۔

جب رانا مبشر نے ان سے سوال کیا کہ آیا وہ اس چیز کو مانتے ہیں کہ کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے فون کرکے اپنے آپ کو گرفتار کروایا کروایا۔

اس کے جواب میں یاور بخاری کا کہنا تھا کہ "ہاں ہاں مانتے ہیں۔ ہر پارٹی میں یہ ہے۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ "مجھے یاد ہے کہ نواز شریف صاحب جب آرہے تھے اور ہم لوگ اپوزیشن میں تھے مشرف صاحب کی تو ہم لوگ جب گئے تو وہاں ن لیگ کے لیڈران نے اپنے آپ کو باہر نکل کر فوراً اریسٹ کروایا۔"

انہوں نے ایسے افراد کو ڈرامے باز کہتے ہوئے مزید کہا کہ "لیکن میں جو کہنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ اس دفعہ جو ہم آئیں گے ہم اپنے چھوٹے کم سن بچون کو آگے رکھیں گے اور پھر ہم دیکھتے ہیں کیسے یہ شیلنگ کریں گے۔"

ان کا کہنا تھا کہ "ہم اپنے بچوں کی قربانی دینے کے لیے تیار کھڑے ہی۔ ہم اس ملک میں ان سے الیکشن کی ڈیٹ لے کر جائیں گے۔"

Aaj Rana Mubashar Kay Sath

پاکستان

Pakistan Tehreek e Insaf