Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں خطرناک قرار دی گئی رہائشی عمارتوں کو گرانے کا فیصلہ

سی اے اے کالونی میں رہائش کے لئے خطرناک قرار دیے گئے بنگلوں، بیریکس اور گھروں پر فوری طور پر آپریشن شروع کرکے ڈی جی سی اے اے کو رپورٹ پیش کی جائے گی
شائع 28 مئ 2022 08:50pm
خطرناک قرار دیے گئے بنگلوں بیرکس اور گھروں کا جائزہ لیا جائے گا۔ تصویر: روئٹرز (فائل)
خطرناک قرار دیے گئے بنگلوں بیرکس اور گھروں کا جائزہ لیا جائے گا۔ تصویر: روئٹرز (فائل)

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی میں خطرناک قرار دی گئی رہائشی عمارتوں کو گرانے کے لیے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس مقصد کے لیے ڈی جی سی اے اے کی منظوری کے بعد کمیٹی قائم کردی گئی جو خطرناک قرار دیے گئے بنگلوں بیرکس اور گھروں کو جائزہ لیکر گرانے کا فیصلہ کرے گی۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق سی اے اے کالونی میں رہائش کے لئے خطرناک قرار دیے گئے بنگلوں، بیریکس اور گھروں پر فوری طور پر آپریشن شروع کرکے ڈی جی سی اے اے کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ٹیم میں رہائشی کالونی کے انچارج، شعبہ فنانس، الیکٹرکل انجینیرنگ اور لاجسٹکس شعبہ کے افسران شامل کیے گئے ہیں۔

karachi

Civil Aviation Authority