Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزادی مارچ: اسلام آباد میں عمران خان کیخلاف مقدمہ درج

مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اسد عمر کے خلاف درج کیا گیا
شائع 28 مئ 2022 03:59pm
انٹرنیٹ فائل فوٹو
انٹرنیٹ فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں ہنگامہ آرائی کے خلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔

آج نیوز کے مطابق مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اسد عمر کے خلاف درج کیا گیا جبکہ شاہ محمود قریشی، خرم نواز، علی امین گنڈا پور بھی نامزد ہیں۔

مقدمے میں شیریں مزاری اور زرتاج گل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ راستوں کی بندش، کارسرکار میں مداخلت اور اہلکاروں پر حملے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

تاہم مقدمے میں 200 نامعلوم کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے

اسلام آباد

imran khan

azadi march