Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پٹرول مہنگا نہ کرتے تو مزید مہنگائی ہوتی: مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرول مہنگا کرنے سے 60 ارب روپے کا نقصان کم ہوگا، شوکت ترین کے فارمولے کے تحت ڈیزل 300 روپے لیٹر ہونا چاہئے۔
اپ ڈیٹ 28 مئ 2022 04:57pm
تصویر: سکرین گریب آج نیوز
تصویر: سکرین گریب آج نیوز
Miftah Ismail press conference | 28 May 2022 | Aaj News

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پٹرول مہنگا نہ کرتے تو مزید مہنگائی ہوتی، وزیر اعظم نےسستا پیٹرول اور ڈیزل اسکیم کا آغاز کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ غریب عوام کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بھی اضافی معاوضہ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ غریب افراد فون نمبر 786 پر شناختی کارڈ نمبر بھیجیں، پٹرول کی قیمت میں اضافے سے روپیہ مستحکم ہوگا، سستا پٹرول، ڈیزل اسکیم کے تحت دو ہزار روپے ملیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اسکیم سے ایک کروڑ 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، پٹرول مہنگا کرنے سے 60 ارب روپے کا نقصان کم ہوگا، شوکت ترین کے فارمولے کے تحت ڈیزل 300 روپے لیٹر ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے معاہدوں نے ہمارے ہاتھ باندھ دیئے تھے، نہیں معلوم کے یکم جون کوپٹرول کی قیمت بڑھے گی یا نہیں۔ “شاید یکم جون کو پٹرول کی قیمت نہ بڑھے۔”

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ دو سے چار دن میں دوبارہ قیمت بڑھے گی۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہوجائے گا۔

Finance minister

اسلام آباد

press confrence

Miftah Ismail