معاشی تباہی سے بچنے کیلئے اہم فیصلےکرنا ہوں گے، شیخ رشید
** شیخ رشید نے کہا کہ معاشی تباہی سے بچنے کیلئے اہم فیصلےکرنا ہوں گے۔**
آج نیوز کے مطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ معیشت بچانے کیلئے جلد اہم اوربڑے فیصلے ناگزیرہیں معاشی تباہی سے بچنے کیلے عدلیہ، اداروں اورسیاستدانوں کواہم فیصلےکرنا ہوں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا ہے کہ 30 روپے فی لیٹرپٹرول میں اضافے کی پہلی قسط اور2 ہزارروپے مہینے خیرات کی جھوٹی تسلی معیشت کوتباہ ہونے سے نہیں بچاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام چوروں کے اس فرسودہ نظام کےخلاف جہاد کررہے ہیں، ایک ووٹ کی اکثریت کا وزیراعظم اوروزیراعلی پنجاب 20 کروڑکا ممبرخرید کربھی حکومت نہیں بچاسکتے۔
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جس ملک کا وزیراعظم 24 ارب کی منی لانڈرنگ کیس پرفخرکرےاورایف آئی اے، نیب، اے این ایف ان کےآگے ہاتھ جوڑکرکھڑی ہو، توانصاف کا اللہ حافظ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اپنے کیسزختم نہیں کرواسکیں گے اورعنقریب جیلوں میں جائیں گے۔
Comments are closed on this story.