Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پوری قوت کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے: امجد علی خان

رہنما ن لیگ افنان اللہ نے کہا کہ 6 دن میں اتخابات کی کوئی تاریخ نہیں دی جائے گی، کسی نے بات کرنی ہے تو ایوانوں میں آئے۔
شائع 27 مئ 2022 09:30pm
الیکشن کرانا بھی ہوا تو نہیں کرائیں گے۔  فوٹو — فائل
الیکشن کرانا بھی ہوا تو نہیں کرائیں گے۔ فوٹو — فائل

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امجد علی خان نے کہا کہ ہم پاکستان میں انتشار پیدا کرنا نہیں چاہتے۔

آج نیوز کے پروگرام “ آج رانا مبشر کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنما افنان اللہ کا کہنا تھا کہ 6 دن میں اتخابات کی کوئی تاریخ نہیں دی جائے گی، کسی نے بات کرنی ہے تو ایوانوں میں آئے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اگر گنڈاسا لے کر آئیں گے تو ان کی کوئی بات نہیں سنی جائے گی اور الیکشن کرانا بھی ہوا تو نہیں کرائیں گے۔

اس ضمن میں امجد علی خان نے کہا کہ اسمبلی میں لوٹے کو اپوزیشن لیڈر بنایا ہوا ہے، ہم پاکستان میں انتشار پیدا کرنا نہیں چاہتے ورنہ ان کی مزید کانپیں ٹانگ جائیں گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اب پاکستان کے عوام جاگ گئے ہیں، احتجاج میں پورا پاکستان نکلا ہے، 6 دن انتظار کریں گے پھر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے اور پوری قوت و پلان کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔

Aaj Rana Mubashar Kay Sath

Aaj News program