Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 4.83 روپے مہنگی کردی گئی

نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے فی یونٹ 5 روپے 27 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔
شائع 27 مئ 2022 05:52pm
بجلی کی قیمت میں 4 روپے 83 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل
بجلی کی قیمت میں 4 روپے 83 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کے بعد نیپرا نے کراچی کی عوام کو جھٹکا دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا۔

نیشنل الیکٹرک پاؤر ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی جس کے بعد فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 4 روپے 83 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے 27 اپریل 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی اور اس سے قبل فروری کا ایف سی اے صارفین سے 1 روپے 38 پیسے چارج کیا گیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے فی یونٹ 5 روپے 27 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی تاہم 4.83 روپے کا اضافہ مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس کا اطلاق صرف جون کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

nepra

karachi

K Electric

electricity price