Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق نہیں چھین رہے: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مارچ کے لئے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو35،35 لاکھ جب کہ خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کیےگئے۔
شائع 27 مئ 2022 05:15pm
وام مسلح جھتوں کو ایسے ہی مسترد کرے گی۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
وام مسلح جھتوں کو ایسے ہی مسترد کرے گی۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم اوورسیزپاکستانیوں سےووٹ کاحق نہیں چھین رہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے تسلیم کیا کہ وہ ہار کر واپس گئے ہیں، انہوں نے کہا ہم تیاری کے ساتھ نہیں آئے تھے، عمران خان کی تیاری صرف اسلحہ اور ڈنڈے جمع کرنےکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مارچ کے لئے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو35،35 لاکھ روپے دیئے گئے، خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کیےگئے لیکن اس کے باجود اسلام آباد میں 35 ہزار افراد بھی جمع نہیں کر سکے، عوام ساتھ ہو تو گولی، ڈنڈے یا گالی کی ضرورت ہوتی نہ ناکامی کے بعد پریس کانفرنس ٓکی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو پریس کانفرنس کامشورہ دینے والا بدل دینا چاہئے، پولیس کانسٹیبل عمران خان کی وجہ سے شہید ہوا ہے، وہ رُک رُک کر انتظار کرتےرہے لیکن لوگ نہیں آئے، عوام مسلح جھتوں کو ایسے ہی مسترد کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 سال تک عوام کامعاشی قتل کیا ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط آپ نے کیے، آج آپ کی وجہ سے پیٹرول مہنگا ہوا ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کاحق نہیں چھین رہے البتہ ہم شفاف انتخابات کے لئے انتخابی اصلاحات بھی لائے اور ہم نے الیکشن کمیشن کو خود مختار کیا جب کہ آپ اس پر حملہ آور ہوئے۔

Information Minister

overseas Pakistanis

imran khan

Election