وزیرِاعظم کی بلوچستان میں مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد: وزیرِاعظم شہبازشریف نے بلوچستان میں مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی اور کہا کہ حکومت بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف سے وزیرِ انسدادِ منشیات شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی، جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو اور مشاورت ہوئی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف سے وزیر برائے انسدادِ منشیات نوبزادہ شاہ زین بگٹی کی ملاقات۔
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) May 27, 2022
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو و مشاورت کی گئی۔ pic.twitter.com/L0qlSczqRM
نوبزادہ شاہ زین بگٹی نے وزیرِ اعظم کو پیرکوہ ڈیرہ بگٹی میں ہضہ کی وباء پر قابو پانے کے کامیاب آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا اوربلوچستان کے متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد پر شہبازشریف کوخراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیرِاعظم شہبازشریف نے مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
ملاقات میں نوبزادہ شاہزین بگٹی نے وزیرِ اعظم کو پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ کی وباء پر قابو پانے کے کامیاب آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم کی اس اقدام میں خصوصی دلچسپی اور بلوچستان کے متاثرہ خاندانوں کی فی الفور مدد پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ pic.twitter.com/dAf3cYys1j
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) May 27, 2022
وزیراعظم نے مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بلوچستان کی محرومیوں کا بخوبی احساس ہے، جنہیں دور کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وباء کے سدباب کیلئے وفاقی اور صوبائی اداروں، بالخصوص ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔
Comments are closed on this story.