Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیر ستان سے ڈاکٹر ذیشان 10 دن بعد بازیاب

ضلعی انتظامیہ نے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر ذیشان صحت مند اور محفوظ ہیں۔
شائع 27 مئ 2022 01:25pm
ڈاکٹرذیشان  ــــ فوٹو فائل
ڈاکٹرذیشان ــــ فوٹو فائل

میرانشاہ: شمالی وزیر ستان میں پولیو پروگرام سے منسلک ڈاکٹرذیشان کو 10 دن بعد بازیاب کرلیا گیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق ڈاکٹر ذیشان کو10 روز قبل شمالی وزیر ستان کے تحصیل میرعلی سے اغواء کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مقامی عمائدین، فورسز،پولیس ضلعی انتظامیہ اور پولیو کے حکام کی کامیاب مزکرات کے بعد ڈاکٹر ذیشان کو رہا کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر ذیشان صحت مند اور محفوظ ہیں۔

ذرائع کیمطابق ڈاکٹر زیشان کو ایف سی قلعہ میں پہنچ گیا اور کچھ دیر بعد ضلع انتظامیہ کے حوالہ کر دیا جائے گا۔

KPK

polio campaign

Waziristan