Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرول کے بعد آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ

وزارت صنعت وپیداوارنے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق فوری ہوگا۔
اپ ڈیٹ 27 مئ 2022 10:50am
آٹا چکی ایسوسی ایشن نے نیا نرخ نامہ جاری کردیا __ فوٹو فائل
آٹا چکی ایسوسی ایشن نے نیا نرخ نامہ جاری کردیا __ فوٹو فائل

لاہور: پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام پر مہنگائی کے بوجھ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق پیٹرول کے بعد ملک کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلوآٹے کا تھیلا 180 روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔

اسی اثناء میں وزارت صنعت وپیداوارنے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق فوری ہوگا۔

تاہم گزشتہ روز ہی لاہور میں آٹا چکی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔

آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ آٹے کی فی کلو قیمت 93 روپے ہوگئی ہے جبکہ گندم کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے آٹا مہنگا ہوا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل یکدم 30 روپے فی لیٹر مہنگے ہوگئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول 179 روپے 86 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 174 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 155 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 148 روپے 31 پسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

تاہم حکومت کی جانب پٹرمولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پاکستان

utility stores

petroleum prices