Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : پی سی ہوٹل میں چھت کا حصہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور دیگر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے ، جنہوں نے زخمی خواتنن اور لاشوں کو نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا۔
اپ ڈیٹ 27 مئ 2022 11:23am

کراچی کے مقامی پرل کانٹی نینٹل پی سی ہوٹل مین چھت کا حصہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

کراچی کے پی سی ہوٹل کی چھت گر جانے سے 2 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بٹھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور دیگر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے، جنہوں نے زخمی خواتنن اور لاشوں کو نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت رئیس احمد اور سید شاہ فراز کے نام سے ہوئی ہے۔

ہوٹل کے مینجرنے میڈیا کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ہوٹل کا ملازم اور مہمان شامل ہیں۔

جاں بحق رئیس احمد کا تعلق حیدرآباد سے تھا، متوفی اپنی اہلیہ کے ساتھ نجی کمپنی کی تقریب کا مہمان تھا جبکہ جاں بحق سید شاہ فراز پی سی ہوٹل کی کار سروس کا ڈرائیور تھا۔

واقعے میں 2 خواتین زخمی ہیں جن کی شناخت نفیسہ دوسری خاتون نرگس زوجہ راشد نجی کمپنی کی تقریب کی مہمان تھی، جن کی حالت خطرہ سے باہر ہے ۔

واقعے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے حادثہ پہنچا اور شواہد جمع کئے ۔

پولیس نے بھی واقعے کو حادثہ قرار دے دیا، پولیس کے مطابق واقعے میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔

karachi

Roof Collapse