Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

امپورٹڈ حکومت نے روس سے 30 فیصد سستا تیل لینے کی کوشش نہیں کی: عمران خان

عمران خان نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت بیرونی آقاؤں کے آگے جھکی ہوئی ہے، جس کی قیمت قوم نے چکانا شروع کردی ہے۔
شائع 26 مئ 2022 11:58pm
بھارت کو تیل 25 روپے فی لیٹر سستا پڑا ہے۔ فوٹو — فائل
بھارت کو تیل 25 روپے فی لیٹر سستا پڑا ہے۔ فوٹو — فائل

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے خان کہا کہ امپورٹڈحکومت نے روس سے30فیصدسستاتیل لینے کی کوشش نہیں کی۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت بیرونی آقاؤں کے آگے جھکی ہوئی ہے، جس کی قیمت قوم نے چکانا شروع کردی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بیرونی آقاؤں کے آگے جھکنے والوں نے پیٹرول، ڈیزل 30 روپے مہنگا کردیا، نااہل امپورٹڈ حکومت نےروس کے ساتھ ہماری کوششوں کو جاری رکھا نہ ان سے 30 فیصد سستا تیل لینے کی کوشش کی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ امریکا کے اسٹریٹجک پارٹنر بھارت نے روس سے سستا تیل لیا جس کی وجہ سے انہیں تیل 25 روپے فی لیٹر سستا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات بشمول ڈیزل اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق ہوچکا ہے۔

imran khan

ٹویٹر

petroleum prices