Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان

پیٹرول سمیت ڈیزل اور کیروسین آئل کی فی لیٹر قیمتوں میں 30 روپے کا اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
اپ ڈیٹ 26 مئ 2022 11:52pm
قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔  فوٹو — فائل
قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ فوٹو — فائل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ 30 روپے اضافے کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 179.86روپے ہوگی ڈیزل اور کیروسین آئل کی فی لیٹر قیمتوں میں بھی 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول کی قیمت اور روپے کی قدر گرنے سے ملک میں مہنگائی بڑھتی ہے، عمران خان نےقیمتیں نہ بڑھا کربارودی سرنگ بچھائی، سابق حکومت کی وجہ سے آج مہنگائی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 30روپے بڑھانا کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا، پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نےمشکل فیصلہ کیا ہے کیونکہ قیمتیں بڑھائےبغیر آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں مل سکتا لیکن اس کے باوجود حکومت اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر 56 روپے فی لیٹر سبسڈی دے رہی ہے۔

petroleum prices

Miftah Ismail