Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یاسین ملک کی سزا پر سیاست نہیں ہونا چاہیئے: فیصل سبزواری

فیصل سبزواری نے کہا کہ ملکی معاملات پر سیاست سے بالاتر ہوکر بات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کچھ لوگ خوش ہو رہے ہیں کہ ملک دیوالیہ کی طرف جا رہا ہے۔
شائع 26 مئ 2022 07:48pm
کچھ  لوگ خوش ہو رہے ہیں کہ ملک دیوالیہ کی طرف جا رہا ہے۔۔  فوٹو — قومی اسمبلی/ ٹوئٹر
کچھ لوگ خوش ہو رہے ہیں کہ ملک دیوالیہ کی طرف جا رہا ہے۔۔ فوٹو — قومی اسمبلی/ ٹوئٹر

وفاقی وزیر برائے بحری امور سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ یاسین ملک کی سزا پر ملک میں سیاست نہیں ہونا چاہیئے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہماری اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کشمیریوں کے ساتھ ہے، حریت پسند رہنما یاسین ملک کی سزا پر سیاست نہیں ہونا چاہیئے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں معیشت کی بہتری کے لئے بات ہونی چاہئے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کا 22 واں معاہدہ ہوا ہے، ہمیں اپنی برآمدات اور درآمدات پر توجہ دینا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معاملات پر سیاست سے بالاتر ہوکر بات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کچھ لوگ خوش ہو رہے ہیں کہ ملک دیوالیہ کی طرف جا رہا ہے۔

اسلام آباد

Faisal Sabzwari

IMF

yasin malik