Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ وقت لڑنےکا نہیں، صوبےکیلئے کام کرنے کا ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے، سب کےساتھ مل کر صوبے کی بہتری کے لئے کام کریں گے.
شائع 26 مئ 2022 06:56pm
میرے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
میرے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتمماد ناکام ہوگئی ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے، سب کےساتھ مل کر صوبے کی بہتری کے لئے کام کریں گے، یہ وقت لڑنے کا نہیں، صوبےکیلئے کام کرنے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے خلاف تحریک لانے والوں سے رابطہ کروں گا، آصف زرداری اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا شکر گزار ہوں جب کہ غیر جانبدار رہنے والے افراد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لئے 13 ارکان کے بجائے 11 کھڑے ہوئے جس کے تحت عدم اعتماد نا کام ہوگئی۔

Balochistan CM

media talk

No confidence move