Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان مشکل وقت میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد: خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں یاسین ملک سےاظہاریکجہتی کیاجارہاہے، پاکستان مشکل وقت میں...
شائع 26 مئ 2022 06:18pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

اسلام آباد: خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں یاسین ملک سےاظہاریکجہتی کیاجارہاہے، پاکستان مشکل وقت میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یاسین ملک کو جھوٹےمقدمےمیں سزاسنائی گئی، بھارت نےکشمیرپرناجائزقبضہ کرلیا،ہم نےکچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ4 سال میں کشمیر کیلئےکوئی کام نہیں کیاگیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نےاپنارویہ تبدیل نہ کیاتوقوم ہمیں معاف نہیں کرےگی، کل کشمیر کے بیٹےکوعمرقید کی سزا سنائی گئی۔

اسلام آباد

Khuwaja Asif

National Assembly