Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

لاہور ہائیکورٹ کا لانگ مارچ کے دوران نظر بند پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

سی سی پی او نے عدالت کو رپورٹ پیش کی کہ جو لوگ بیان حلفی دے رہے ہیں انھیں رہا کیا جا رہا ہے.
اپ ڈیٹ 26 مئ 2022 07:52pm
حکومت لوگوں کی نظر بندی ختم کر رہی ہے۔ فوٹو — افئل
حکومت لوگوں کی نظر بندی ختم کر رہی ہے۔ فوٹو — افئل
ظربندی کے احکامات فوری طور پر واپس لینے کا حکم۔  فوٹو — اسکرین گریب
ظربندی کے احکامات فوری طور پر واپس لینے کا حکم۔ فوٹو — اسکرین گریب

لاہور ہاٸیکورٹ نے آزادی مارچ کے موقع پر نظر بند کئے گٸے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماوں اور کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہاٸیکورٹ امیر بھٹی نے کیس کی سماعت کی جہاں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ طلب کرنے پر عدالت میں روبرو پیش ہوٸے۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ مارچ کے موقع پر پی ٹی آٸی کے جن رہنماوں و کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے انھیں فوری رہا کر دیا جاٸے۔

سی سی پی او نے عدالت کو رپورٹ پیش کی کہ جو لوگ بیان حلفی دے رہے ہیں انھیں رہا کیا جا رہا ہے جب کہ سرکاری وکیل نے بھی بیان دیا کہ حکومت لوگوں کی نظر بندی ختم کر رہی ہے۔

عدالت نے سی سی پی او لاہور اور حکومت پنجاب کے وکیل کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو نظربندی کے احکامات فوری طور پر واپس لینے کا حکم دیا۔

LHC

Arrested

pti long march