Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں جواب نہیں دیتے: احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان ملک دشمنوں کیلئےسرگرمیاں کرتےہیں، پہلے بھی 14 اگست کےموقع پر دھرنا شروع کیا گیا تھا۔
شائع 26 مئ 2022 04:48pm
فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کل عمران خان کارکنان کو چھوڑ کر بنی گالا جاکر سوگئے، سوال یہ ہےکہ عمران خان نے25مئی کا دن کیوں چنا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان ملک دشمنوں کیلئےسرگرمیاں کرتےہیں، پہلے بھی 14 اگست کےموقع پر دھرنا شروع کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 25 مئی کوبھارت نے یاسین ملک کوسزادیناتھی، اس موقع پرعوام نےیکجہتی کامظاہرہ کرناتھا، عمران خان نےبھارت کیخلاف احتجاج روکنےکیلئےکال دی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران خان اپنا مقصد پورا کر کے گھرجا کرسوگئے، عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں جواب نہیں دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 سال میں تباہی پھیردی ہے۔

Ahsan Iqbal

اسلام آباد