Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کو شہید اور زخمی اہلکاروں کے کیسزمیں نہیں چھوڑیں گے: طلال چوہدری

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 20 لاکھ لوگ جمع کرنےکا کہا تھا، 20ہزارلوگ نظرنہیں آئے، ...
اپ ڈیٹ 26 مئ 2022 03:33pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 20 لاکھ لوگ جمع کرنےکا کہا تھا، 20ہزارلوگ نظرنہیں آئے، الیکشن کی تاریخ لینےآئےاور تاریخ دیکرچلےگئے۔

اسلام آباد میں عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے ، آپ کوشہید اور زخمی اہلکاروں کے کیسزمیں نہیں چھوڑیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کوکب تک فتنہ فسادپھیلانےدی جائےگی، ملک کاامن تباہ کرنےپرعمران خان سےسوال ہوگا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ کب تک ملک کو عمران کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نے سیاست میں فارن فنڈنگ،منافقت،جھوٹ پھیلایا ہے۔

uzma bukhari