Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

علی زیدی، خرم شیر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف فیروز آباد پولیس نے بھی انسداد ہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے
شائع 26 مئ 2022 02:15pm
ایف آئی آر میں 100 سے  120 کارکنان بھی ملزم نامزد ــــ فوٹو آج نیوز
ایف آئی آر میں 100 سے 120 کارکنان بھی ملزم نامزد ــــ فوٹو آج نیوز

کراچی: پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف فیروز آباد پولیس نے بھی انسداد ہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ایف آئی آر ایس ایچ او فیروز آباد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

مقدمے میں پولیس پر حملہ، اہلکاروں کو یرغمال بنانا، کار سرکار مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دیگر دفعات بھی شامل ہیں۔

مقدمے میں پی ٹی آئی کے چار رہنما علی زیدی، خرم شیر زمان، علی عزیز جی جی اور جمال صدیقی نامزد ہوئے ہیں۔

ایف آئی آر میں 100 سے 120 کارکنان بھی ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔

گذشتہ روز پیش آئی صورتحال پر پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

Ali Zaidi

پاکستان

long march

Pakistan Tehreek e Insaf