Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا ڈی چوک کا دورہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین

اہلکاروں نےمشکل حالات میں پاکستان کی حفاظت کی، آئین اور قانون کے راستے پرچلیں گے تو ملک آگے بڑھے گا، قوم میں تقسیم در تقسیم کی سازش کو روکنا ہوگا، شہباز شریف
شائع 26 مئ 2022 01:43pm

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی چوک کا دورہ کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلمنٹ ہاؤس جانے سے قبل ڈی چوک پہنچے اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران بہترین انتظامات کرنے پر پولیس اور انتظامیہ کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والےاداروں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انتشار اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، قوم میں تقسیم در تقسیم کی سازش کو روکنا ہوگا، رینجرز، پولیس اور ٹریفک پولیس انتظامیہ کا مشکور ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مثبت کردارادا کیا، اہلکاروں نے دیانت داری سے فرائض انجام دیئے، جان ومال کے تحفظ کا فریضہ بخوبی انجام دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ترقی و امن کیلئے سب کو کردارادا کرنا ہوگا، اہلکاروں نے مشکل حالات میں پاکستان کی حفاظت کی، آئین اور قانون کے راستے پر چلیں گے تو ملک آگے بڑھے گا۔

اسلام آباد

D Chowk

PM Shehbaz Sharif