Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمارا آئین و قانون کی خلاف ورزی کا کوئی ارادہ نہیں: بابر اعوان

اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے 8 ہفتےمیں معیشت اورآئین کوپامال کیا، امپورٹڈ...
اپ ڈیٹ 26 مئ 2022 03:32pm
تصویر: آج نیوز سکرین گریب
تصویر: آج نیوز سکرین گریب

اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے 8 ہفتےمیں معیشت اورآئین کوپامال کیا، امپورٹڈ حکومت پچھلے دروازے سےاقتدارمیں آئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پہلی کابینہ ہے جس میں وزیر منشیات کیس میں ملزم ہے، پہلی باروزیراعظم اور وزیراعلیٰ ضمانت پرہیں۔

انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ خاتون نےکہا دھرنےمیں20آدمی بھی نہیں تھے، گزشتہ روزہرگلی محلہ جلسہ گاہ بنا ہوا تھا، فیض آباد کے اطراف سڑکیں اب بھی بند ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ ہمارا آئین وقانون کی خلاف ورزی کا کوئی ارادہ نہیں، ہمارے دورمیں کئی لانگ مارچ اسلام آباد آئے، ایک پارٹی نے کہا لات مار کرحکومت گرادوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری پارٹی نے کہا کہ اقتدارہمارے حوالےکرو، ہم آج بھی اقتدار نہیں،عام انتخابات کی بات کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 6 دن بعد 40لاکھ افراد اسلام آباد آئیں گے، حکومت کو6دن دینے کی کچھ خاص وجوہات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی یہ گلہ نہ کرے کہ ہمیں وقت نہیں دیا گیا، عمران خان پاکستان نہیں،عالم اسلام کےلیڈرہیں، عمران خان کے پیچھے22کروڑ عوام کھڑے ہیں۔

اسلام آباد

Babar Awan