Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعلی پاسپورٹ پر بیلجیئم جانے کی خواہش رکھنے والا مسافر کراچی سے گرفتار

مسافر کی دستاویزات کو امیگریشن گروپ انچارج نے جعلی قرار دیا ہے۔
شائع 26 مئ 2022 01:20pm

کراچی کے ایئر پورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر بیلجیم جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ فاروق نامی مسافر جعلی پاسپورٹ پر بیلجیئم جانے والا تھا۔

فاروق کے پاس کسی افغان شخص کا پاسپورٹ تھا جس پر وہ بیلجیئم جانا چاہ رہا تھا۔ تاہم تحقیقات پر پتہ چلا کہ ان کا پاسپورٹ جعلی ہے۔

مسافر کی دستاویزات کو امیگریشن گروپ انچارج نے جعلی قرار دیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق مسافر کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

FIA

پاکستان

karachi

Federal Investigation Agency

Jinnah International Airport