Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یاسین ملک کوکالے قانون کے تحت سزا سنائی گئی: مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کوکالےقانون کےتحت سزاسنائی گئی، یاسین ملک کوکسی بھی...
اپ ڈیٹ 26 مئ 2022 03:34pm

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کوکالےقانون کےتحت سزاسنائی گئی، یاسین ملک کوکسی بھی موقع پردفاع کاموقع نہیں دیا گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری مودی کی صورت میں یزید کا مقابلہ کر رہے ہیں، کشمیریاسین ملک کی قربانیوں کوفراموش نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی ہمت اوربہادری پرفخرہے، تمام کشمیری یاسین ملک کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک نےعدالت سے جو سوالات کیے ان کا جواب نہیں ملا، مودی چھپ کر وار کرنے کے بجائے سامنے آکر مقابلہ کریں۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کا مقدمہ لڑنے والے وکیلوں کو بھی نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک نےجج سےکہا وہ بھیک نہیں مانگیں گے، بھارت نے یاسین کےدیگر رہنماؤوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

yasin malik