Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف کے ساتھ بہت مفید اور تعمیری بات ہوئی، وزیرخزانہ

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے پرعزم ہے
شائع 26 مئ 2022 11:48am
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے پرعزم ہیں __ فوٹو فائل
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے پرعزم ہیں __ فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمارے وفد کی آئی ایم ایف کے ساتھ بہت مفید اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بہت مفید بات چیت ہوئی ساتھ ہی ہم نے ایندھن پر سبسڈی سے متعلق بھی گفتگو کی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف نے ایندھن اور بجلی کی سبسڈی واپس لینے کی اہمیت پر زور دیا جبکہ بلند افراط زر، زرمبادلہ کے گرتے ذخائر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے پیش نظر آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے پرعزم ہے، ہمیں سخت مانیٹری پالیسی اور مالیاتی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے مابین دوحہ میں 18 مئی سے مزاکرات جاری تھے جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے شرکت کی۔

doha

IMF

Miftah Ismail

International Monetary Fund