Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ مشی خان نے عفت عمر کو ماہرِ نفسیات کے پاس جانے کا مشورہ کیوں دیا؟

ایک جانب ملکی سیایست میں ہلچل مچی ہوئی ہے، تو دوسری جانب اداکاروں کے درمیان بھی سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری ہے۔
شائع 26 مئ 2022 10:23am
فوٹو فائل
فوٹو فائل

کراچی: اداکارہ مشی خان نے ماڈل عفت عمر کو کو ماہرِ نفسیات کے پاس جانے کا مشورہ دے دیا۔

ایک جانب ملکی سیایست میں ہلچل مچی ہوئی ہے، تو دوسری جانب اداکاروں کے درمیان بھی سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری ہے۔

گزشتہ روز ماڈل عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ “بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، وہ دھرنے میں شریک نہیں ھوں گی” ترجمانPTI- مطلب جو شریک ہوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟“

تاہم عفت عمر کے ٹوئٹ پر اداکارہ مشی خان نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتےہوئے انہیں ماہرِ نفسیات کے پاس جانے کا مشورہ دیا۔

مشی خان اپنے ٹوئٹ میں کہناتھا کہ “اب مجھے یقین ہوگیا ہے کہ آپ کو ماہرِ نفسیات کے پاس جانے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ کا ذہنی توازن درست نہیں ہے”۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد میں مارچ کی کال دی تھی، جس میں کارکنان سمیت عوام سے شرکت کی اپیل کی تھی۔

pm imran khan

اسلام آباد