Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جے یو آئی کو جو گراونڈ فراہم کیا وہی پی ٹی آئی کو بھی دیا جائے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جے یو آئی کو جو گراونڈ فراہم کیا وہی پی ٹی آئی کو بھی دیا جائے، عدالت نے چیف کمشنر اسلام...
شائع 25 مئ 2022 06:36pm

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جے یو آئی کو جو گراونڈ فراہم کیا وہی پی ٹی آئی کو بھی دیا جائے، عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد کو ایچ نائن گراونڈ میں انتظامات کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ چیف کمشنر اسلام آباد نے عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے، بغیر ایف آئی آرز کے گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے۔

سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ جن لوگوں پر کرمنل مقدمات ہیں ہائیکورٹس انکا جلد فیصلہ کریں، مذاکراتی کمیٹیوں کا رات 10بجے اجلاس بلایا جائے۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے گھروں پر ریڈز نہ کیے جائیں، شہریوں کو بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے، مظاہرین پر امن رہیں سرکاری و نجی املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

اسلام آباد

Supreme Court of Pakistan

Verdict