Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنادی

مقبوبہ وادی میں مظاہرے اور بھارتی عدلیہ کے خلاف نارے بازی کی جا رہی ہے جب کہ سرینگر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروز معطل کردی گئی ہیں۔
شائع 25 مئ 2022 06:11pm
سرینگر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروز معطل کردی گئی ہیں۔  فوٹو — اے ایف پی
سرینگر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروز معطل کردی گئی ہیں۔ فوٹو — اے ایف پی

نئی دہلی کی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو سزا جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو ٹیرر فنائنسگ کے مقدمے میں دہلی عدالت نے عمر قید کی سنادی ہے جس پر ردعمل دیتے ہوئے مقبوبہ وادی میں مظاہرے اور بھارتی عدلیہ کے خلاف نارے بازی کی جا رہی ہے جب کہ سرینگر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروز معطل کردی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی عداالت نے 19 مئی کو طویل مدت سے گرفتار یاسین ملک پر دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں فرد جرم عائد کی تھی اور سزا سنانے کے لیے 25 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔

Indian occupied Kashmir

New Delhi

yasin malik