Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماضی کی حکومت کے پاس مہنگائی کم کرنے کا وقت نہیں تھا: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2015 میں چینی صدراور نوازشریف نے کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ منصوبےکاسنگ...
اپ ڈیٹ 25 مئ 2022 05:17pm
Screengrab: PTV NEWS YouTube
Screengrab: PTV NEWS YouTube

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2015 میں چینی صدراور نوازشریف نے کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ منصوبےکاسنگ بنیادرکھا۔

کروٹ پاور پلانٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کروٹ ہائیڈروپاورپلانٹ کا دورہ میرے لیے اعزازکی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ کروٹ ہائیڈروپاورپلانٹ سے720میگاواٹ بجلی پیداہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومت کےپاس مہنگائی کم کرنےکاوقت نہیں تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں منصوبےمیں تاخیرکی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ منصوبےسے720میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، منصوبےسے3روپےفی میگاواٹ بجلی پیداہوگی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے سےآلودگی سے پاک بجلی پیدا ہوگی، کروٹ ہائیڈروپاورپلانٹ سےسستی بجلی پیداہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے میں4ارب روپے بچائے جائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دھرنوں سے قوم کاوقت برباد نہیں کرنا چاہئے تھا، 2014 میں دھرنےکی وجہ سے چینی صدرکا دورہ منسوخ ہوا، پی ٹی آئی سے 3دن دھرنا موخرکرنےکا مطالبہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ بروقت شروع ہوتا توآج مکمل ہوچکا ہوتا، ساڑھے 3 سال میں معیشت کوبرباد کردیا گیا ۔

Shehbaz Sharif

Prime Minister