Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم نے بلاول یا مریم، کسی کو مارچ سے نہیں روکا: عمران خان

صوابی میں بدھ کو لانگ مارچ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ "حکومت نےملک بھرمیں کنٹینرزلگائے ہوئے ہیں۔ کوئی رکاوٹ ہمیں نہیں روک سکتی۔"
شائع 25 مئ 2022 03:12pm
لانگ مارچ کے کارکنان سے خطاب کے لیے عمران خان صوابی میں موجود۔
لانگ مارچ کے کارکنان سے خطاب کے لیے عمران خان صوابی میں موجود۔

صوابی: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنے دور اقتدار میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز اور ملک کے موجودہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو یا کسی کو بھی مارچ میں نہیں روکا۔

صوابی میں بدھ کو لانگ مارچ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ “حکومت نےملک بھرمیں کنٹینرزلگائے ہوئے ہیں۔ کوئی رکاوٹ ہمیں نہیں روک سکتی۔”

اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ “یہ کہتے ہیں کہ ہم خون خرابہ چاہتے ہیں۔ ہم کسی کا خون بہانہ نہیں چاہتے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم فوری اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔ آئین کےدائرے میں رہ کرجمہوری حق چاہتےہیں۔”

imran khan

long march