Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18بچوں سمیت 21 افراد ہلاک

پولیس کی فائرنگ سے 18 سالہ حملہ آور بھی مارا گیا، جس کی شناخت سلواڈور راموس کے نام سے ہوئی، غیر ملکی خبر ایجنسی
اپ ڈیٹ 25 مئ 2022 10:40am

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے 18 بچوں سمت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ایلیمنٹری اسکول میں 18 سالہ نوجوان اسلحہ لے کر داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 18 کمسن بچے اور3 ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے طالب علموں کی عمر 5 سے 11 سال کے درمیان ہے ۔

اس کے علاوہ اسکول میں فائرنگ سے 13 بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے 18 سالہ حملہ آور بھی مارا گیا، جس کی شناخت سلواڈور راموس کے نام سے ہوئی جو یووالڈی شہر کا رہائشی اور مقامی اسکول کا طالبعلم تھا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق راموس نے اکیلے ہی اسکول پر حملہ کیا جبکہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ نے ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب امریکی صدرجوبائڈبن نے فائرنگ کے واقعے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تاریخ کا افسوسناک دن ہے، ہلاک ہونے والوں اور ان کے لواحقن سے دلی ہمدردی ہے۔

Washington

students

teachers

killed