Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حالات خون خرابے کی طرف لے جائے جا رہے ہیں: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ قوی امکان ہے کہ جو لوگ لائے جارہے ہیں ان کے پاس اسلحہ ہے کیونکہ ان کا خون خرابے کا پروگرام ہے۔
شائع 24 مئ 2022 10:10pm
ان کے پاس اسلحہ ہے کیونکہ ان کا خون خرابے کا پروگرام ہے۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
ان کے پاس اسلحہ ہے کیونکہ ان کا خون خرابے کا پروگرام ہے۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حالات خون خرابے کی طرف لے جائے جا رہے ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کیس میں ہر چیز واضح ہے، کسی حکومت کو غیر آئینی طور پر ہٹانے کے لئے جلوس نکالنا ممنوع ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ حالات خون خرابے کی طرف لے جائے جا رہے ہیں، قوی امکان ہے کہ جو لوگ لائے جارہے ہیں ان کے پاس اسلحہ ہے کیونکہ ان کا خون خرابے کا پروگرام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص کے اقتدار پر ہر چیز بھینٹ نہیں چڑھائی جاسکتی، انتشار روکنے کے لئے ریاست کا ہر فرد و ادارہ ایک پیج پر ہوگا اور معاشرے میں چپقلش میں اضافے کی وجہ سے جان کو خطرات لاحق ہیں جس میں عمران خان کا نام بھی شامل ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرتے تو تاثر جاتا کہ تحریک انصاف کے دباؤ میں جاکر ایسا اقدام اُٹھایا، عمران خان کی خواہش ایبسولیوٹ اقتدار ہے، ایک دو روز قبل ہم پھنسے ہوئے تھے، چاہتے تھے اگر رولا پڑ جائے تو اسے عوام کی عدالت میں لے جائیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ لیکن عمران خان مطالبہ کرتا ہے اور ہم مان لیں تو کیا 12، 13 سیاسی جماعتیں ایک شخص کی خواہش کے آگے سر جکا دیں، ہم نے ان کی خواہش اور الیکشن کرانے کے فیصلے کو نتھی کیا جب کہ بعض پی ٹی آئی ارکان نے ہمیں کہا ہے کہ ان کے استعفی قبول نہ کیے جائیں۔

AAJ NEWS

faisla aap ka

Khuwaja Asif

Aaj News program